پاکستان کو گھیرنے کی تمام سفارتی کوششیں ناکام،بھارت دنیا بھرمیں رسوا ہوگیا

1  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے کہاہے کہ بھارت نے ہر اہم فورم کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان اپنے ملک میں مداخلت اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرتا رہے گا۔دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں پاکستان پر الزام لگایا گیا کہ اسلام آباد داعش اور القاعدہ جیسی شدت پسند کالعدم تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے لیکن سلامتی کونسل نے پاکستان پر پابندیوں کی قرار داد مسترد کردی

۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت نے اپنا سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کے لئے پاکستان کے خلاف قرارداد جمع کرائی اور اس سے قبل بھی بھارت نے ہر اہم فورم کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردی بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے، بھارت دہشت گردی کی معاونت اور دہشت گردوں کو وسائل فراہم کرنے میں ملوث ہے اور پاکستان بھارتی حکومت کی معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اس کا اعترافی بیان ہے۔

حکام وزارت خارجہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کا کردار مشکوک ہے، بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے جرم پر پردہ ڈالنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی، اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت اور کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے مزید ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔ حکام نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی انسداد دہشت گردی کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…