پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین نے دنیا کو حیران کردیا کس چیز سے سالانہ 40 لاکھ 50ہزار ٹن تیل بنارہاہے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی ) چین میں ٰدنیا میں سب سے بڑے پیمانے کا کوئلے سے تیل کی پیداوار کا مثالی منصوبہ نینگ شیا میں شروع ہو گیا ،منصوبے سے سالانہ 2کروڑ 4لاکھ 60ہزار ٹن کے کوئلے سے 40 لاکھ 50ہزار ٹن تیل کی پیداوار ہو گی اس منصوبے کی لوکلائزشن کی شرح 98.5 فیصد ہے،بے کی کامیاب لانچنگ نے غیر ملکوں کی جانب سے طویل تیکنیکی اجارہ داری ختم کر دی، صدر شی جن پنگ کی مبارکباد ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دنیا بھر میں سب سے بڑے پیمانے کا کوئلے سے تیل کی پیداوار کا مثالی منصوبہ نینگ شیا میں شروعہو گیا ہے اس منصوبے کی کامیاب لانچنگ نے غیر ملکوں کی جانب سے طویل تیکنیکی اجارہ داری ختم کر دی چینی صدر شی جن پنگ نے شن حوا نینگ ا شیا کوئلے کے صنعتی گروپ کے زیر اہتمام کوئلے کو تیل میں تبدیل کرنے کے مثالی منصوبے کی تکمیل اور پیداوار کے آغاز پر مبارکباد دی ہیاورشن حوا نینگ شیا کول کے صنعتی گروپ کے زیر اہتمام کوئلے سے تیل کی پیداوارکے مثالی منصوبے کی کامیاب تکمیل اور پیداوار شروع کرنے کےآغاز پر اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے منصوبے کی تعمیر،پیداوار،تیکنیکی تخلیق میں شریک تیکنیکی عملے کو پرجوش مبارکباد دی ہے۔

صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کہ اس منصوبے کاقیام ،توانائی کی خود انحصاری کی اپنی صلاحیت کی تقویت، کوئلے کے صاف اور موثر انداز میں استعمال کے فروغ اور اقلیتی قومیت کے علاقوں کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔یہ منصوبہ تخلیقی مصنوعات سے فائدہ اٹھا کر ترقی کے فروغ میں اہم ثمرات کو یقینی بنائے گا۔منصوبے پر سرمایہ کاری کی کی کل مالیت55ارب یوان ہے جو دنیا میں پیٹرو کیمیکل اور کول کیمیکل صنعت کے منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہے اس منصوبے سے سالانہ 2کروڑ 4لاکھ 60ہزار ٹن کے کوئلے سے 40 لاکھ 50ہزار ٹن تیل کی پیداوار ہو گی اس منصوبے کی لوکلائزشن کی شرح 98.5 فیصد ہے اس منصوبے نے کلیدی طور پر بیرون ماملک کی اجارہ داری کو ختم کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…