سڈنی(آن لائن)آسٹریلوی ٹیم کے سابق باولر بریٹ لی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے آخری وقت تک ہار نہیں مانتے، پاکستانی ٹیم نے سٹیون سمتھ کو پریشانی کے عالم میں اپنے ناخن چبانے پر مجبور کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نجی سپورٹس ویب سائٹ پر لکھے گئے آرٹیکل میں بریٹ لی نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم جس انداز سے کھیلی اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جس طرح کی کارکردگی دکھائی وہ حیران کن تھی۔ پاکستانی ٹیم سے ایک سبق سیکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ کبھی کسی ٹیم کو رائٹ آف نہ کریں، خاص طور پر اس وقت جب وہ مصباح الحق کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جب پاکستانی ٹیم صرف 142 رنز پر آؤٹ ہو گئی تو میرا تجزیہ یہ تھا کہ یہ میچ تین دن میں ختم ہو جائے گا۔ میں نے یہ تجزیہ پاکستانی ٹیم کے ماضی میں کیے گئے آسٹریلیا کے دوروں سے اخذ کیا تھا، جس میں پاکستانی ٹیم کو ہمیشہ ہی آسٹریلین وکٹوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے بعد میں نے خود سے پوچھا کہ میں نے اس ٹیسٹ سے کیا سبق سیکھا ہے؟بریٹ لی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے بعد میں نے سیکھا کہ ہمیں کسی بھی ٹیم کو آسان تصور نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر ایسی ٹیم جو اپنی قوم کے خوابوں اور امیدوں کی نمائندگی کر رہی ہو اور آخری سیریز میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے چکی ہو۔ انہوں نے پاکستانی بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برسبین ٹیسٹ میں ہدف کا جس طرح تعاقب کیا اور خود کو فتح کے قریب کیا وہ قابل تحسین ہے۔ میرے خیال میں پاکستانی نوجوانوں نے جس حوصلے اور خود اعتمادی سے برسبین ٹیسٹ میں قابل رشک کھیل پیش کیا،وہ سب تعریف کے مستحق ہیں۔
سابق فاسٹ بائولر بریٹ لی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بارے میں کیا زبردست بات کہہ دی ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
-
ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
-
بارش کا الرٹ جاری
-
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
-
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا
-
11 مارچ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
ایران پر بڑا حملہ،30سے زائد تیل کے ذخائر تباہ، امریکا اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے
-
مریم نواز کا بڑا اعلان
-
رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
-
مذہبی جنگ
-
لاہور میں ایک پیٹرول پمپ پر پرانی قیمتوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا بیان
-
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے خفیہ زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری ،کتنےطیاروں کے ذریعے حملہ کیاگیا ؟ج...



















































