جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستان کیخلاف بھارتی کوششیں ناکام،بھارتی اخبار دی ہندو نے ہی بھارتی حکومت کو آئینہ دکھادیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2016 |

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کو پاکستان کی سدرن کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی جانب سے بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کا حصہ بننے کے لئے دی جانے والی دعوت قبول کرنے کا مشورہ دے دیا۔ معروف بھارتی اخبار دی ہندو نے اپنے ایک اداریہ میں بھارتی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے مخاصمانہ ردعمل ترک کیا جائے۔ بھارتی اخبار نے چین کا بطور عالمی طاقت ، کردار اور کاوشیں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پاکستان کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتا ہے ،بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کے سامنے نیچا دکھانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں جبکہ چین بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کا معاون قراردیئے جانے کے حوالے سے کوششوں کی سخت مخالفت کررہا ہے۔

چین نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا حصہ بننے سے بھی روک رکھا ہے۔ ایران نے بھی چاہ بہار کو گوادر کے لئے معاون بندرگاہ قراردینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ترکمانستان اور متعدد وسطی ایشیائی ریاستوں نے بھی گوادر کو ایک ترقی یافتہ بندرگاہ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے ذریعے چین نے عالمی تجارت کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ماسکو میں پاکستان ،چین اور روس کے مابین افغانستان کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات نشاندہی کرتے ہیں کہ خطے میں شاہراہیں اور ٹنلز بننے کے علاوہ بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے۔بھارت ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے دور رہنا برداشت نہیں کر سکتا۔ سی پیک صرف پاکستان کا نہیں بلکہ 64ممالک میں رابطہ سازی قائم کرنے والا ایک منصوبہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…