پُوری رات فاقے میں گزار دی حالانکہ اس کا حلقہء احباب نہایت وسیع تھا ان میں اکثر مال دار ترین لوگ تھے، دُوسرے دن کسی طرح اس کے ایک مال دار دوست کو شب کی فاقہ زدگی کا علم ہو گیا۔ اُس نے غیرت مند دوست سے شکایتاً کہا۔ ” دوست! بڑے افسوس کی بات ہے کہ تم نے اپنی احتیاج کا ذکر ہم سے نہیں کیا!”
غیر مند دوست نے کہا۔ ” ایسا کرنے سے میری غیرت نے منع کر دیا تھا” ۔
متمول دوست نے کہا۔ ” اگر تمھیں یُوں مدد گوارا نہ تھی تو مجھ سے کچھ بطور قرض ہی مانگ لیتے!”
غیرت مند دوست نے جواب دیا۔ ” لیکن میں قرض کے معاملے میں ایک خاص نظریہ رکھتا ہوں” ۔
متمول دوست نے پوچھا۔ ” وہ کیا؟”
” یہ کہ سب کو بھوکا سو جانا اس سے بہتر ہے کہ آدمی صبح قرض کے ساتھ بیدار ہو” ۔