جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

داعش نے ترک فوجیوں کو زندہ جلا ڈالا،تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پرجاری

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (آئی این پی) شدت پسند تنظیم داعش نے شام کے شہر حلب میں یرغمال بنائے گئے ترک فوجیوں کو زندہ جلا ڈالا اور اس اندوہناک واقعہ کی تصاویر اورویڈیو سوشل میڈیا پرجاری کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے شام میں 2 ترک فوجیوں کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا اور اس انسانیت سوز کارروائی کی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شائع کردیں ہیں۔ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ترک فوجیوں کو صحرائی علاقے میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ دونوں کے پاں آتش گیر رسیوں سے جکڑے گئے تھے اور بعد میں ایک شدت پسند نے آتش گیر مادے سے انہیں زندہ جلا ڈالا، تصویر میں آگ لگانے والے داعش کے کارندے کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔شامی شہر حلب سے یرغمال بنائے گئے 2 ترک فوجیوں کو زندہ جلائے جانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کالعدم داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ترک فوجیوں کو ترکی کی جانب سے ہونے والے آپریشن کے دوران قید کیا گیا اور انہیں قید خانے سے نذرآتش کئے جانے تک کی تصویریں بھی اتاری گئیں۔واضح رہے کہ ترک فوج نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں آپریشن کے دوران اپنے 2 فوجیوں سے رابطہ منقطع ہونے اور لاپتہ ہونے کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…