منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

چین کے بعدایک اوردوست ملک نے پاکستانیوں کے لئے بڑاتحفہ دینے کااعلان کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) وزیر ٹرانسپرصوبائی وٹ سندھ سید نا صر حسین شاہ سے ایرانی کو نسل جنرل مہدی سبحانی نے ایک وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں تفصیلی ملا قات کی اور با ہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبہ سندھ میں ٹرانسپورٹ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی تبا دلہ خیال کیا ،اس مو قعہ پر کو نسل جنرل نے کراچی کیلئے 2 سو جدید بسوں کی فراہمی کی پیشکش بھی کی،ملا قات کے موقعہ پر سیکریٹری جنرل کراچی کو نسل برائے فارن ریلشنز احسان مختار زبیری۔کمرشل اتاشی مراد نعمتی اور کمرشل اینڈ اکنامک کو نسلرحامد رضا بھی مو جود تھے ۔ایرانی کو نسل جنرل نے اس مو قعہ پر کہا کہ آج کی ملا قات کا مقصد پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید بہتر اور مستحکم بنا نے سلسلے کی ایک کڑی ہے،

انہو ں نے ایرانی حکومت کی جا نب سے پو رے سندھ خصوصاًکراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنا نے اور بسوں کی فراہمی کے سلسلے میں ہر ممکناًتعاون اور مدد کی پیشکش کی ،کو نسل جنرل نے صوبا ئی وزیر کو دعوت دی کے وہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں اور دورے کے مو قعہ پر انھیں ایرانی ٹرانسپورٹ سسٹم خاص طور پر تہران میں قائم ٹرانسپورٹ کے نظام کے با رے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا،اس کے علاوہ جرمنی ،اٹلی ، فرانس اور ایران کے اشتراک سے قائم بسیں تیار کرنے کے جدید پلانٹ کا دورہ بھی کرایا جائیگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل جنرل ایران صوبا ئی وزیر کو با ضابطہ اپنی تحریری سفارشات پیش کرینگے جن کی حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کے مو قع پر درخواست کی جا ئیگی۔وزیر ٹرانسپورٹ سید نا صرحسین شاہ نے وفد کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سندھ اور خصوصاًکراچی میں ضروریات کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ صوبے کے عوام کیلئے جدید اور با سہولت ٹرانسپورٹ سسٹم سندھ حکومت کی ترجیحات ہیں ۔اس سلسلے میں مختلف منصوبو ں پر تیزی سے کا م جا ری ہے ،

صوبا ئی وزیر نے قونصل جنرل کو بتایا کہ حکومت صوبے کے عوام کیلئے تعلیم ،صحت اور با سہولت سفری سہولیات کیلئے ہر ممکناًاقدامات اور کا وشیں کررہی ہے ،وزیر اعلی سندھ کی ہدائت پر کراچی میں کئی ارب روپوں کی لا گت سے ترقیاتی منصوبو ں پر کام جا ری ہے ۔جن کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنا نے کیلئے نا صرف وزیر اعلی بلکہ ان کی کا بینہ بھی متحرک ہے ،گرین لا ئن اور عبدالستار ایدھی لائن منصوبو ں پر کراچی میں تیزی سے کا م جا ری ہے ،ٹرانسپورٹ کے تمام منصوبوں کی تکمیل کے بعد صوبے کے عوام سفری سہولیات کے حوالے سے ایک بڑی خوشگوار تبدیلی محسوس کرینگے ،انہو ں نے مزید بتایا کہ کراچی کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع و شہروں کیلئے جدید اور با سہولت انٹر سٹی بسوں کا بھی منصوبہ ہے تاکہ شہری عوام کی طرح سندھ کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں کے غریب مسافروں کو بھی با سہولت اور رعائتی کرایو ں پر میعاری سفری سہولیات فراہم ہوسکیں۔وزیر ٹرانسپورٹ اور کونسل جنرل نے با ہمی دلچسپیوں کے حوالے سے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کی یقینی دھا نی کرائی اور شکریہ ادا کیا ۔سید نا صر حسین شاہ نے اس مو قعہ پر ایرانی کونسل جنرل سمیت وفد کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کیا



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…