واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ جان نکسن نےاپنی کتاب’’ڈی بریفنگ پریذیڈنٹ :دی انٹیروگیشن آف صدام حسین میں اہم انکشاف کرکے دنیاکوحیران کردیاہے ۔
جان نکسن اعتراف نے اپنی کتاب میں انکشاف کیاہے کہ تفتیش کے دوران صدام حسین کی میں عزت کرنے لگاتھاکہ انہوں نے کتنی مشکل سے عراق کے بکھرے ہوئے عوام کوطویل عرصے تک اکٹھاکئے رکھااورایک قوم بنایا۔
جان نکسن نے مزید اپنی کتاب میں لکھاہے کہ جب میں نے دوران تفتیش پہلی دفعہ صدام کودیکھاتوجب ان سے سوالات کرناشروع کئے تووہ بہت گرج دارآوازمیں جواب دیتے تھے جس کی وجہ سے میرے ساتھی اورمیں پریشان ہوگئے ۔جان نکسن نے لکھاکہ صدام حسین نے اس وقت کہاتھاکہ عراق پرحکومت کرنے والے تما م ناکام ہونگے کیونکہ عراقیوں پرحکومت کرناکوئی آسان کام نہیں ہے ۔