لاہور(آئی این پی)نیب کے ایگزیکٹوبورڈکااجلاس چیرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت ہوا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظورکرلی گئی، مشتاق رئیسانی نیب میں 2ارب روپے نقدجمع کرائیں گےاوران کورہاکردیاجائے گا ۔
ترجمان نیب نے اس پلی بارگین کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق ریئسانی اورکنٹریکٹرسہیل مجیدکی پلی بارگین کی درخواستیں منظورکرلی گئیں ہیںترجمان کے مطابق 2ارب روپے نیب کی تاریخ میں بڑی پلی بارگین ہےواضح رہے کہ سابق صوبائی سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں روپے کی نقدی برآمد کی گئی تھی جس کی گنتی کےلئے سٹیٹ بینک سے مشینیں منگواناپڑی تھیں اورسونے کی بھی بھاری مقداربرآمد ہوئی تھی ۔