ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

بھارت کے ہاتھوں انگلینڈکی پٹائی کافائدہ پاکستان نے اٹھالیا،پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں نئی پوزیشن پرآگیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2016 |

دبئی (آئی این پی)بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کی پٹائی کا فائدہ پاکستان نے اٹھالیا جس کے باعث رینکنگ میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پرپہنچ گئی۔بھارت نے 2016 کا اختتام ٹاپ رینکڈ ٹیم کے ساتھ کیا، اس نے انگلینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں4-0سے مات دی، چنئی میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میں بھارتی کامیابی کا مارجن ایک اننگز اور 75 رنز رہا۔ اپنے ہوم گرانڈز پر مسلسل دوسری سیریز بڑے تناسب سے جیتنے کی وجہ سے بھارت نے اپنی ٹاپ پوزیشن کو انتہائی مستحکم کرلیا ہے،

انگلش ٹیم کے خلاف فتح سے 5 پوائنٹس اس کے ہاتھ آئے جس سے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 120 ہوگئی، وہ دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے پورے 15 پوائنٹس آگے ہے۔دوسری جانب خشک اور مردہ وکٹوں کی دھول چاٹنے والی انگلش ٹیم نے سیریز کا آغاز آسٹریلیا کے ساتھ 105 پوائنٹس کی برابری سے کیا تھا،مگر اعشاریائی پوائنٹس کی برتری کے باعث دوسری پوزیشن حاصل تھی جہاں سے اب وہ 101 پوائنٹس باقی رہ جانے کے باعث پانچویں نمبر پر پہنچ گئی جو پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں سے ایک پوائنٹ کم ہے، گرین کیپس اور پروٹیز کے اگرچہ پوائنٹس 102 ہیں مگر چند اعشاریائی پوائنٹس نے پاکستان کو تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔

مصباح الحق الیون اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کی وجہ سے چوتھے نمبر پر چلی گئی تھی۔ اب دوسرے سے پانچویں نمبر پر موجود چار ٹیموں کے درمیان 4 ہی پوائنٹس کا فرق ہے، یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ بھی اپنے ساتھ خصوصی بونس لے کر آنے والی ہے، جو ٹیم اس تاریخ تک ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہوئی اسے 10 لاکھ ڈالر ملیں گے، دوسرے نمبر والی ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، تیسری اور چوتھی پوزیشنز کی حامل ٹیمیں بالترتیب 2 اور ایک لاکھ ڈالر حاصل کریں گی۔ ٹیسٹ رینکنگ کے حوالے سے 2016 کافی دلچسپ رہا، 21 اگست سے 11 اکتوبر کے دوران آسٹریلیا، پاکستان اور پھر بھارت ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوئے۔ اب آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ کے اختتام پر رینکنگ اپ ڈیٹ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…