منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

ترکی میں مرمت کے دیوران حیرت انگیز دریافت ، ایسی چیزوں کی برآمد کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں۔

datetime 19  دسمبر‬‮  2016 |

انقرہ (نیوز ڈیسک) 1963 ء میں ترکی میں ایک شخص اپنے گھر کی تعمیر و مرمت کا کام کروا رہا تھا، جب اس نے گھر کے تہہ خانے کی ایک دیوار گرا کر وہاں نئی دیوار کے لیے کھدائی شروع کی تو نیچے ایک سرنگ نکل آئی جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گیا۔ ماہرین آثار تب سے اس سرنگ کی کھدائی کر رہے تھے اور اب سرنگ سے آگے ایک ایسی چیز دریافت ہو چکی ہے جس نے پوری دنیا کو ششدر کر دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کے گھر کے نیچے ایک 18 منزلہ قدیم شہر موجود ہے جس میں 20 ہزار سے زائد لوگوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن دریافت ترکی علاقے کیپا ڈوسیا میں ہوئی ہے۔ جب اس شخص نے اپنے گھر کے تہہ خانے میں نمودار ہونے والی سرنگ میں کھدائی کی تو وہ آگے ایک خفیہ کمرے میں جا کر کھلی اور پھر اس سے آگے کئی کمرے اور پھر اب جا کر پورا شہر دریافت کیا جا چکا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس زیر زمین شہر میں 20 ہزار کے لگ بھگ لوگ رہائش پذیر تھے اور ان کے جانور اور کھانے پینے کا مکمل سامان بھی اس 18 منزلہ شہر میں وافر موجود ہوتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ” یہ شہر 780 ء سے 1180ء کے درمیان باز نطینی سلطنت کے عہد میں بسایا گیا جس میں کئی کچن، چرچ، مقبرے، سکول، کمیونل رومزو دیگر عمارات ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ شہر بانطینی سلطنت کی عربوں کے ساتھ جنگوں میں محفوظ رہنے یا قدرتی آفات سے بچنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس شہر کے 600 داخلی و خارجی راستے ہیں۔
ان راستوں پر بھاری پتھروں کے دروازے ہیں جو بیرونی حملہ آوروں کے حملے کی صورت میں بند کر دیئے جاتے تھے تاکہ وہ اندر داخل نہ ہو سکیں۔ شہر کی منزل کے الگ الگ داخلی و خارجی راستے بنائے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس شہر کا نام ڈیرینکیو (Derinkuyu) تھا جو تاحال آدھا ہی کھودا جا سکا ہے۔ باقی آدھے شہر تک ابھی تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔

innovation-in-turkey
turkey-1turkey-2



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…