ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا۔۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیرت انگیز نتیجہ سامنے آگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برسبین ٹیسٹ میںآسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 39رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی، اسد شفیق کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آسٹریلیانے پاکستان کو جیت کیلئے 490رنز کا مشکل ترین ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان نے 450رنز بنائے، جو برسبین میں کسی بھی ٹیم کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل انگلینڈ نے 2006۔07میں 370رنز بنائے تھے۔
وولن گابا، برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے 382رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا،اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ نے 4رنز سے اننگز کو آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بولرز کا جم کا مقابلہ کیا، اسد شفیق کے سامنے کینگروز بالکل بے بس نظر آئے،نو ویں وکٹ کی شراکت میں اسد شفیق اور یاسر شاہ نے 71رنز بنائے۔
ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ ٹیسٹ باسانی جیت جائے گا ،لیکن مچل اسٹارک نے اسد شفیق کو آؤٹ کرکے گرین شرٹس کی امیدوں پر پانی پھیردیا،اسد شفیق نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی ، وہ 137رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،چھٹی پوزیشن پرشفیق احمد کی مجموعی طور پر یہ 9ویں سنچری ہے، جو ایک ریکارڈ ہے ، اس سے قبل گیری سوبرز نے اس پوزیشن پر 8سنچریاں اسکور کی تھیں۔یاسر شاہ33رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، یوں پاکستان کی پوری ٹیم 450رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یہ پاکستان کسی بھی ٹیسٹ کی دو اننگز کے درمیان رنز کا سب سے زیادہ فرق (308) ہے، اس سے قبل پاکستان کا دوسری اننگز کا فرق277رنز تھا ، جب اس نے آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 260اور دوسری اننگز میں 537رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں پاکستان کے دیگر بیٹسمینوں میں اظہر علی 71، یونس خان 65، محمد عامر48اور وہاب ریاض 30رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ براڈ نے 3اور لایون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔آخری اسکور یہ رہا۔ آسٹریلیا429اور 202رنز5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر۔ پاکستان 142اور450رنز۔تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ 26دسمبر سے ملبورن میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…