Xلندن( آن لائن ) کلب فٹبال ورلڈ کپ میں رال میڈرڈ نے امریکی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈونے کلب کیرئر میں گولز کی پانچویں سنچری مکمل کر لی۔جاپان کے شہر یوکوہاما میں کھیلے گئے اہم میچ میں ناقابل شکست رالر میڈرڈ کا کلب امریکا سے مقابلہ ہوا۔ کرسٹیانو رونالڈو سمیت سٹارز سے بھری رالا میڈرڈ کی ٹیم نے برتری کی خوب دھاک بٹھائی۔ پہلے ہاف میں پہلا گول کریم بینزیما نے کیا۔سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دوسرے ہاف کے اضافی ٹائم میں گیند کو جال میں ڈال کر سبقت کو دوگنا کیا اور دو صفر کی جیت سے اپنی ٹیم کو فائنل میں رسائی دلائی۔کرسٹیانو رونالڈو کا یہ واحد گول یادگار بن گیا۔ کلب کیرئر میں رونالڈو کا یہ پانچ سواں گول تھا۔ رونالڈو نے کلب کیرئر میں سویلے کے خلاف سب سے زیادہ بائیس گول اسکور کیے جبکہ رالڈ میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 366 میچوں میں 377 گول کرنے کا اعزاز پایا۔۔#/s#
کرسٹیانو رونالڈو کی کلب کیریئر میں گولز کی پانچویں سنچری مکمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































