اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

’’پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ‘‘ گرین شرٹس نے کارکردگی کے سارے ریکارڈز توڑ دیے

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برسبین میں کھیلےجانے والے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 429رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 142 بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، سرفراز احمد 59رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کو فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔آج جب کھیل شروع ہوا توپاکستان کی 97رنز پر 8 وکٹیں گرچکی تھیں،سرفراز احمد 31اور محمد عامر8رنز کے ساتھ بیٹنگ کرنے آئے، تاہم محمد عامر21 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے اور پھرراحت حسین بھی 4رنزبناکر پویلین لوٹ گئے، اس طرح قومی ٹیم صرف 142 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین سرفراز احمد رہے، جنہوں نے57گیندوں پر 4چھکوں کی مدد سے59 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے،سرفراز کے کیریئر کی یہ دسویں نصف سنچری ہے،راحت حسین 4رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔گزشتہ روز پاکستان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا تھا اور صرف 6رنزکے مجموعی اسکور پر اظہر علی 5 رنز بنار پویلین لوٹ گئے، ایک بعدایک وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ صرف 54رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
بابر اعظم 19،کپتان مصباح الحق 4، اسد شفیق 2 اور یونس خان صفرپر آؤٹ ہوئے۔ یونس خان آخری 6ٹیسٹ اننگز میں صرف ایک مرتبہ ڈبل فیگر میں اسکور کرسکے ہیں جبکہ حالیہ اننگز کو شامل کرکے دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن برڈ، مچل اسٹارک اور ہوزلیووڈ نے 3،3وکٹیں لیںاس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 429رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، کپتان اسٹیون اسمتھ 130، ہینڈز کومب 105اور میٹ رنشا 71رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…