اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

چنائی ٹیسٹ، انگلینڈ نے معین علی کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر284رنز بنا لئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائی(آئی این پی)بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچویں ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے معین علی کی زمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر284رنز بنا لئے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی120رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،جبکہ جوئے روٹ 88،بریسٹو49 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے جدیجہ نے3اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چنئی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 21رنز پر دونوں انگلش اوپنرز کپتان ایلسٹر کک اور کیٹن جیننگز پویلین لوٹ گئے۔تاہم معین علی اور جو روٹ نے ابتدائی نقصان کا ازالہ کیا اور تیسری وکٹ کیلئے 146 رنز جوڑے، 88 رنز بنانے والے روٹ کے آٹ ہونے کے ساتھ ہی یہ شراکت اختتام پذیر ہوئی۔لیکن دوسرے اینڈ سے معین ڈٹے رہے اور جونی بیئراسٹو کے ساتھ زید 86 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو میچ میں مضبوط مقام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں سنچری بھی اسکور کی۔

پہلے دن کے اختتام سے قبل ہندوستان کو چوتھی کامیابی اس وقت ملی جب بیئراسٹو 49 رنز بنانے کے بعد پویلین سدھارے۔جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے چار وکٹ کے نقصان پر 284 رنز بنائے تھے، معین علی 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ بین اسٹوکس بھی ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان پہلے ہی 3-0 سے سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…