ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

لاہور کے صرف ایک پارک کی حفاظت کیلئے سالانہ کتنے کروڑ خرچ کئے جارہے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 16  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان عوامی تحریک کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کی سکیورٹی کا ٹھیکہ کرپشن کا مینار ہے اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پی ایچ اے نے پارک کی سکیورٹی کیلئے 48 ملازمین اور افسران بھرتی کیے جنہیں ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔بشارت جسپال نے کہا کہ پی ایچ اے نے من پسند فرم کو اڑھائی کروڑ روپے سالانہ کا ٹھیکہ دیا جو بلاجواز اور بلاٹینڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس معاملہ کو پنجاب اسمبلی میں اٹھائے اور ذمہ داروں کو بے نقاب کرے۔

گزشتہ روز انہوں نے ایک اجلاس میں کہا کہ ہم پی ایچ اے کی اس لوٹ مار اور خزانے پر شب خون کے خلاف عدالت جائیں گے۔ پی ایچ اے کو بتانا ہو گا کہ سکیورٹی کے نام پر اڑھائی کروڑ روپے سالانہ کے اخراجات کی تفصیل کیا ہے اور پی ایچ اے نے جو ملازمین کی فوج ظفر موج بھرتی کررکھی ہے وہ کس مرض کی دوا ہے؟سیکرٹری اطلاعات پنجاب عارف چودھری اور صدر لاہور افضل گجر نے کہا کہ پی ایچ اے کو پیچھے بیٹھ کر کون کنٹرول کررہا ہے لاہور کا بچہ بچہ جانتا ہے۔اداروں کو نچوڑا جارہا ہے۔پنجاب پولیس ہر سال 100 ارب روپے کا بجٹ لیتی ہے کیا آئی جی پنجاب لاہور کے ایک پارک کی حفاظت بھی نہیں کر سکتے؟انہوں نے کہا کہ نئے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جمہوریت کے خلاف چیلنجز سے نمٹنے کا عزم کرنے کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی کرپشن اور سرکاری اداروں کی لوٹ مار سے آئین و قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم کریں قوم ان کا ساتھ دے گی۔

حکمرانوں کی کرپشن کے ثبوت سڑکوں، پلوں، پارکوں اور چھوٹے بڑے ترقیاتی کاموں کی صورت میں گلی گلی اور بازار بازار بکھرے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں علم ہے کہ عدل کی زنجیر ہلانے سے کیا جواب آئے گاتاہم پھر بھی اتمام حجت کے طور پر کرپشن کے واقعات کو ریکارڈ پر لاتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…