بیجنگ(آئی این پی )چین کے شہر ایووہ سے براہ راست افغانستان جانے والی ٹرین سے چین افغانستان کے د رمیان تجارتی روابط مضبوط ہو گے ، ایووہ میں افغان کمپنیوں کی تعداد 300 ایووہ سے افغانستان تک پہنچنے والے کنٹینرزکی تعدادسالانہ40 ہزار سے زائد ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین اور افغانستان کے درمیان تجارت ترقی کر رہی ہے۔افغانستان کے زیادہ سے زیادہ تاجروں نے چین کے شہر ایووہ میں کمپنیاںقائم کی ہیں ۔اب شہر ایووہ میں افغان کمپنیوں کی تعداد 300 سے زائد ہے۔ ہر سال ایووہ سے افغانستان تک پہنچنے والے کنٹینرزکی تعداد40 ہزار سے زائد ہے۔ اس لیے ان کی نقل وحمل کے لیے ایک محفوظ اور آسان ذریعے کی ضرورت ہے۔اس کے پیش نظر ماہ اگست سے ا وو سے براہ راست افغانستان جانے کیلیے ٹرین سروس کا آغاز ہوا۔ اب تک کل 7 ٹرینیں وہاں جا چکی ہیں۔ اور 300سے زائد کنٹینر ز پہنچائے گئے ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مضبوط ہوئے ہیں۔