جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016 |

برسبین (آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان برسبین میں کھیلے جارہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے بازوں کے خلاف انتہائی نپی تلی بولنگ کرائی ، لیفٹ آرم پیسرنے لگاتار41 گیندوں پر حریف بلے بازوں کو کوئی رن بنانے کا موقع نہ دیاجن میں لگاتار چھ میڈن اوورزبھی شامل ہیں۔ وہ برسبین ٹیسٹ کے پہلے واحد پاکستانی بولر تھے جنہوں نے 3رنز فی اوورسے کم اکانومی ریٹ سے رنز دئیے۔

دوسری جانب اسٹیون اسمتھ سنچریوں کی دوڑمیں سب سے آگے نکل گئے،آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے پہلے روزآؤٹ ہوئے بغیر110رنزبناکر کیریئر کی 16 ویں سنچری مکمل کرلی۔انہوں نے اپنی تمام سنچریاں 2013 کے آغاز سے ہی اسکورکی ہیں جو اس عرصے میں کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں ہیں جن کے بعد ڈیوڈوارنر اوریونس خان 13،13 سنچریوں کے ساتھ موجود ہیں۔،آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز سنچری مکمل کرکے محض88ویں اننگزمیں 16ویں سنچری اسکورکرلی جو ٹیسٹ تاریخ میں کسی بھی بلے بازکی اتنی سنچریوں تک تیزترین رسائی ہے۔ دوسری جانب آسڑیلوی کپتان اسٹیون اسمتھ برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز 110رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔جس کی بدولت وہ ڈے اینڈ نائٹ فرسٹ کلاس میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔اس سے قبل انہوں نے اکتوبر2015 میں پہلے ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ میں 152*رنزبنائے تھے جبکہ دوماہ قبل شیفیلڈشیلڈ ٹرافی کے میچ میں انہوں نے نیوساؤتھ ویلز کیلئے کھیلتے ہوئے 117رنزکی اننگز کھیلی تھی۔ اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف کیرئیر کی اولین ٹیسٹ سنچری اسکورکی،اس سے قبل آٹھ اننگزمیں اس کا بہترین اسکور 97رنزتھا۔اس سنچری کی بدولت انہوں نے ان تمام سات ممالک کے خلاف سنچریاں اسکورکرنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے جن کے خلاف وہ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔صرف بنگلہ دیش اور زمبابوے ہی دو ایسے ممالک ہیں جن کے خلاف وہ اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…