اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چینی ماہر برائے بین الاقوامی امور وان شو نے کہا ہے کہ 2016ء میں چین اور جنوبی ایشیائی ملکوں کے تعلقات اور باہمی تعاون کوبہت فروغ ملا ،چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کے نفاذ کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی، سی پیک کے باعث پاکستان کی اقتصادی شرح میں دو فیصد اضافہ ہوا،گوادر بند گاہ، نقل و حمل ، توانائی اور پیداواری قوت سمیت سی پیک سے متعلقہ 4 پروجیکٹس پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو چکا ہے، سی پیک منصوبے کی کامیابی دی بیلٹ اینڈ روڈ کے متعلقہ منصوبوں کی ترقی کے لئے مثالی حیثیت رکھتی ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق 2016ء میں چین اور جنوبی ایشیائی ملکوں کے تعلقات اور باہمی تعاون کو بڑی حد تک فروغ ملا ہے۔بیجنگ یونیورسٹی کے جنوبی ایشیا کے ریسرچ سینٹر کے دانشور وان شو نے کہا کہ گزشتہ سال جنوبی ایشیا میں دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی۔ جس سے چین اور خطے کے ملکوں کے درمیان باہمی تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کافی مضبوط ہوئے ہیں۔سیاسی حوالیے دونوں فریقوں کے رابطوں اور تبادلوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔رواں سال چینی صدر نے بنگلہ دیش اور بھارت کا دورہ کیا اور گوا میں منعقدہ برکس ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی۔
اس سے چین اور جنوبی ایشیا کے ملکوں کے مابین سیاسی تعلق کافی مضبوط ہوا۔چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے پروفیسر وان شو نے کہا کہ دو ہزار سولہ میں سی پیک منصوبے کے نفاذ کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پاکستان کی اقتصادی شرح میں دو فیصد اضافہ سی پیک منصوبے سے ہوا۔گوادر بند گاہ، نقل و حمل ، توانائی اور پیداواری قوت سمیت چار شعبوں میں سی پیک سے متعلقہ پروجیکٹس پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔
جناب وان شو نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی دی بیلٹ اینڈ روڈ کے متعلقہ منصوبوں کی ترقی کے لئے مثالی حیثیت رکھتی ہے۔ اور یہ متعلقہ ملکوں کے عوام کیلئے ٹھوس فوائد کی حامل ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…