ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ارشد خان’’چائے والا‘‘ ایشیا ء کے پرکشش ترین مردوں میں کتنے نمبر پر آ گئے

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ارشد خان’’چائے والا‘‘ ایشیا ء کے پرکشش ترین مردوں میں کتنے نمبر پر آگیا ، جان کر حیران رہ جائینگے ۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر سے مشہور ہونے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان ایشیا ء کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
لندن کے میگزین ایسٹرن آئی نے ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایک تصویر سے سماجی رابطے کی سائٹ پر دھوم مچانے والا اسلام آباد کا ارشد خان چائے والا بھی شامل ہے۔ فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا ہے ٗ ارشد خان اس فہرست میں 31 ویں نمبر پر آئے ہیں۔
جبکہ اس سے قبل پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر ایک سالانہ برطانوی سروے میں ایشیا کے سب سے پرکشش مردوں میں تیسرے نمبر پر آئے تھے۔ لندن کے اخبار ایسٹرن آئی میں 2015 کے پرکشش ایشیائی مردوں کے حوالے سے سروے ہوا، جس میں پاکستانی گلوکار علی ظفر تیسرے نمبر پر نظر آئے
۔اس سروے میں لاکھوں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق پاکستانی نڑاد گلوکار زین ملک نے حاصل کی جبکہ دوسرے پر بالی وڈ اداکار ریتھک روشن رہے۔زین ملک اس لسٹ میں سب سے کم عمر پرکشش مرد کے طور پر بھی سامنے آئے۔اگر بات ٹاپ فائیو کی کی جائے تو دو ہندوستانی ٹیلی ویڑن اداکار برن دوبتی اور ویون ڈیسینا بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔
ٹاپ ٹین کی فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان، سلمان خان، شاہد کپور، شاہ رخ خان اور ہندوستانی ٹیلی ویڑن اداکار گورمیت چودھری شامل ہیں

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…