جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

سانحے اے پی ایس کے دن وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں کو مارنے والے سفاک درندوں پر زمین تنگ ہوچکی ہے، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر کے مٹی کا یہ قرض اتاریں گے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی دوسری برسی کے موقع پر ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ عظیم شہداکے خون کا ایک ایک قطرہ اس مٹی پر قر ض ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے اوردہشت گردوں کا نام و نشان مٹا کروطن کو امن و سکون کا گہوارا بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کی تائید اورحمایت سے پاک سرزمین کو آخری دہشت گرد کے ناپاک سے وجود سے بھی پاک کریں گے ،قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہاکہ برداشت اورمیانہ روی پر مبنی معاشرے کے قیام کاعظیم مقصد ضرور حاصل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھر پور اندا ز میں خراج عقیدت پیش کررہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…