منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حلب میں مظالم ،پاکستان سے بڑی آوازبلندہوگئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) معروف مذہبی اسکالروجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ حلب میں جاری ظلم کیخلاف جمعے کے روز بھر پور احتجاج کیاجائے اور مساجد میں مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں ، بشار الاسد کے حامی ممالک کا سفارتی بائیکاٹ کیاجائے ،مسلم حکمران ترک صدر کے نقش قدم پر چل کر شام کے مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ،

جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں وفاق المساجد کے تحت ائمہ مساجد کے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ائمہ مساجد جمعے کے خطبات میں شام میں جاری ظلم کیخلاف بھرپور طریقے سے آواز بلند کریں ،جو بھی ممالک بشار الاسد کا ساتھ دیکر شام میں مظلوموں کو کچلنے میں سرگرم ہیں ان ممالک کا سفارتی بائیکاٹ کیاجائے ، او آئی سی سمیت دیگر پلیٹ فارم بھی شام کے مظلوموں کی داد رسی کیلئے اقدامات پر توجہ دیں،شام میں نہتے اور مظلوم عوام کو باغی قرار دیکر تہہ تیغ کرنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتاہے ،

انہوں نے کہاکہ شام میں عارضی جنگی بندی کراکر طیب اردوان نے مسلم امہ کے دل جیتے ہیں،مسلم حکمران طیب اردگان کے نقش قد م پر چل کر شام کے مسئلے کے حل کیلئے کردار اداکریں ، لاکھوں پناہ گزین بے سروسامانی کی حالت میں شہر شہر بٹک رہے ہیں حلب کھنڈر بن چکاہے ، روسی بمباری میں سے سینکڑوں بچے خواتین اور بوڑھے شہید ہوچکے ہیں اس کے باوجود کسی بھی جانب سے ظلم وسربریت کیخلاف کوئی آواز بلند نہیں کی جارہی ہے ، انہوں نے ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ جمعے کے خطبات میں بشارالاسد اور اس کے حامیوں کیخلاف قراردادیں مذمت پاس کریں اور شامی مسلمانوں کی مدد ونصرت کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…