گوادر (آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے گوادر بندرگاہ کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس کے قیام کا افتتاح کردیا۔ خصوصی فورس کو ٹی ایف 88 کا نام دیا گیا ہے جس میں بحری جہاز، طیارے، برق رفتار میزائل بوٹس اور ڈرون بھی شامل ہوں گے۔
بلوچستان پر مہربانی نہیں کر رہے ،یہ حکومت کا فرض ہے ،سڑک میں پوشیدہ امکانات ویژن سے محروم لوگ نہیں دیکھ سکتے ،وزیراعظم نواز شریف کا سوراب ہوشاب سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ٹی ایف 88 گوادر بندرگاہ کا روایتی اور غیر روایتی خطرات سے تحفط کرے گی، فضائی نگرانی کے لئے طیارے بھی خصوصی فورس کا حصہ ہیں۔ یہ فورس سی پیک کے تحفظ کے لئے انتہائی موثر اور معاون ثابت ہوگی، یہ فورس بندرگاہ، سمندر اور گوادر کے اطراف تعینات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو گوادر بندرگاہ کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی ایک خصوصی فورس ٹی ایف 88 کے قیام کا افتتاح کردیا گیاجس کی تقریب میں چیئر مین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ائیر چیف مارشل سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ سمیت دیگر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ سی پیک کے زمینی روٹ کی حفاظت کے لیے پہلے ہی سپیشل سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا جا چکا ہے اور اس کے ذریعے سی پیک کو محفوظ بنا یا جا چکا ہے