اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گھر کے دواہم ترین افراد اچانک غائب ہوگئے اور چار سے پانچ دن گزرجانے کے باوجود کوئی سراغ نہیں مل سکا جس کی وجہ سے خاندان کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔
انتہائی معتبرذرائع نے بتایاکہ وزیرخزانہ کے گھر کا خانسامہ اور ڈرائیور اچانک کچھ روز قبل غائب ہوگئے جس کی وجہ سے خاندان کو ذہنی کوفت کا سامنا ہے اور تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔آخری اطلاعات تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دونوں افراد کوئی کام دکھا کر خود ہی غائب ہوگئے ہیں یا پھر کسی ادارے یا تنظیم نے اُنہیں اٹھالیا ۔
ذرائع نے دعویٰ کیاکہ ابتدائی طورپر دونوں افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہونے پر رسمی قانونی کارروائی کردی گئی تاہم دونوں افراد کے بارے میں مزید چھان بین کیلئے ایک حساس ایجنسی کو ٹاسک دیدیاگیا۔