ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں بتیس جاسوسوں پر مشتمل سیل نے ایران کو 124 انٹیلی جنس رپورٹس مہیا کی تھیں۔ان میں سعودی عرب کی اہم فوجی تنصیبات کے بارے میں تفصیلی معلومات تھیں اور دوسرا سکیورٹی ڈیٹا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عدالت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ سعودی دارالحکومت الریاض میں ایک فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے ان میں پندرہ سعودیوں کو مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی تھیں۔
پندرہ کو چھے ماہ سے پچیس سال تک سزائے قید کا حکم دیا تھا اور دو کو بری کردیا تھا۔ان میں ایک سعودی اور ایک افغان شہری تھا۔اس جاسوسی سیل کو سعودی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس نے 2014ء اور 2015ء کے اوائل میں بے نقاب کیا تھا۔عدالتی ذرائع کے مطابق ان افراد نے ایرانی انٹیلی جنس کے عناصر کو بالمشافہ ملاقاتوں میں رپورٹس فراہم کی تھی۔
یہ عناصر الریاض میں ایرانی سفارت خانے ، جدہ میں قونصل خانے اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں ایرانی مشن میں سفارت کار کے بہروپ میں کام کررہے تھے۔وہ ای میلز کے ذریعے بھی خفیہ پیغامات ایرانی انٹیلی جنس کو بھیجا کرتے تھے۔انھیں ایرانی خفیہ اداروں کے عناصر ہی نے خفیہ پیغام رسانی کی تربیت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس سیل کے ارکان نے سعودی عرب اور اس سے باہر ایرانی خفیہ اداروں کے چوبیس عناصر سے بالمشافہ ملاقاتیں کی تھیں۔
اس جاسوسی سیل کے ارکان کے تہران میں انٹیلی جنس بیوروکے ڈائریکٹر ،اوا?ئی سی میں ایرانی مشن کے فرسٹ سیکریٹری اور سپریم لیڈر ا?یت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر کے ڈائریکٹر سے براہ راست روابط تھے۔اس سیل میں شامل سات سعودی فوجی اہلکار ایرانی انٹیلی جنس کے عناصر کو حساس فوجی مقامات ، لڑاکا طیاروں ،فوجی ہوائی اڈوں اور خفیہ فوجی مراسلت کے بارے میں معلومات ، تصاویر اور دوسرا ڈیٹا مہیا کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فوجی جاسوس سعودی تنصیبات کی تصاویر بنانے کے لیے چھوٹے کیمرے استعمال کیا کرتے تھے اور انھیں تہران بھیجا کرتے تھے۔ان ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ الریاض میں شاہ فیصل اسپتال میں تعینات ایک میڈیکل کنسلٹینٹ تہران کو مرحوم شاہ عبداللہ اور ولی عہد شہزادہ نایف بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق طبی رپورٹس بھیجا کرتے تھے۔
سعودی عرب کی اہم ترین خفیہ معلومات ایران کے ہاتھ چڑھ گئیں ہنگامی اقدامات اٹھا لئے گئے، خبر رساں ادارے کی رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت



















































