جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

صبا قمر نے بھارت میں شادی کر لی ۔۔معروف ترین اداکار کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بھارت میں شادی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں جب کہ اس حوالے سے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بھارت میں شادی کے حوالے سے سنا ہے۔پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور جلد ہی وراسٹائل ہیرو عرفان خان کے ساتھ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی پاکستانی اداکارہ کی فلم سے آؤٹ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب صبا قمر کے ساتھی اداکار نے بڑا انکشاف کرکے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان نے فلم میں صبا قمر کی حتمی کاسٹ سے متعلق بتایا کہ صبا قمر کی جگہ کسی متبادل اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے جانے کا علم ہے جب کہ فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا جس کے باعث افواہیں چلتی رہتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ صبا نے بھارت میں شادی کرلی ہے اور اب وہ بھارتی ہوگئی ہیں۔دوسری جانب عرفان خان کے صبا قمر سے متعلق بیان پر پاکستانی اور بھارتی مداح حیران ہیں لیکن اب شادی سے متعلق سچائی کے بارے میں صبا قمرہی تردید یا تصدیق کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ صباقمر کی بھارتی فلم نگری میں پہلی فلم ہے جس میں وہ عرفان خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…