اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کیوں ہوئی؟جہاز میں کیا لوڈ کیاگیاتھا؟انکوائری رپورٹ تیار،حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں گذشتہ ماہ آتشزدگی کے وا قعہ کی انکواری رپورٹ تیار کرلی گئی جوایک دو روز میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی جائے گی ۔واقعہ میں 30سے زائد مزدور جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق یکم نومبر کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز کوتوڑنے کے دوران ہونے والے دھماکہ اور آگ نے 30سے زائد مزدور جان لے لی تھی ٗ 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے ،صوبائی حکومت نے سیکرٹری خزانہ اکبر حسین درانی کی سربراہی میں پانچ رکنی انکواری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ایک ماہ میں واقعہ کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ تیار کرلی ۔رپورٹ میں واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین بھی کیا گیا ٗواقعہ میں تحریب کاری کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اسے انسانی غفلت ،لاپروائی قرار دیا گیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاز پر دوہزار لیٹر پیڑول کی موجودگی کے باوجود جہاز کی کٹائی کاکام کیا گیا ،اور کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مزدوروں کو شپ بریکنگ کی جدید سہولیات اور طبی سہولیات کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، رپورٹ میں گڈانی شپ بریکنگ میں مستقبل میں ایسا واقعات کی روک تھام اور شپ بریکنگ کے حوالے سے جدید طریقے اپنانے کے حوالے سے تجاویز بھی دی گئی ہیں ۔انکواری رپورٹ وزیراعلیٰ بلو چستان کی منظوری کے بعد عام کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…