ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بنچ ،کرسی ہو یا منجی ۔۔۔! چودھری شجاعت حسین نے انتباہ کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں نے مینارٹی کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا ہم سب پاکستانی ہیں اور اس پر فخر ہونا چاہئے، چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران مسیحی تعلیمی ادارے واپس کر کے انہیں اسمبلیوں میں نمائندگی، ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ، الگ وزارت، اور مساوی ترقیاتی فنڈز دے کر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ یہ ہمارا فرض تھا جو ادا کیا اور آئندہ موقع ملنے پر اس سے بھی زیادہ کریں گے۔وہ ہفتہ کویہاں مسلم لیگ ہاؤس میں مسیحی رہنماؤں اور بشپس کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر بشپ یعقوب پال اور بشپ صادق نے چودھری شجاعت حسین کا ہاتھ پکڑ کر بلند کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔

چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال پر کہا کہ بنچ ہو یا کرسی یا منجی (چارپائی) پانامہ لیکس کا فیصلہ تو ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، کوئی بھی حکومت ہو من مانی کرتے ہوئے کسی کو اندر یا باہر کرنے اور نوازنے یا گرانے سے نہیں بلکہ عوامی اعتماد اور تائید کے بغیر اس نازک صورتحال پر قابو نہیں پا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ مثبت اپوزیشن کی ہے، پی ٹی آئی ہو یا پیپلزپارٹی جو بھی ملک کیلئے نکلے گا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا دن منانے والے ہی سب سے زیادہ کرپشن کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ الحاق کرنے پر پاکستان کرسچن پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح نئے دور کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ان بھائیوں کیلئے بہت اور انقلابی کام کیے جبکہ سینیٹر کامل علی آغا اور ہمارے ارکان اسمبلی ان اداروں میں ان کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے ہیں۔ تقریب میں سینیٹر کامل علی آغا، اجمل وزیر، انجینئر شہزادالٰہی، میاں منیر، بشپ یعقوب پال، چودھری ریاست، پرویزمائیکل، لیاقت جان، ساجد بھٹی سمیت مسیحی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے رہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…