کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ،کو نسے ملک کی دو بڑی ٹیموں کو بلایا جارہا ہے ؟ جان کر عش عش کر اٹھیں گے
لاہور( آن لائن )کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ،کو نسے ملک کی دو بڑی ٹیموں کو بلایا جارہا ہے ؟ جان کر عش عش کر اٹھیں گے ۔ ویسٹ انڈین اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کیلیے پی سی بی کی بات چیت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق فروری میں پی ایس ایل کے بعد بورڈ ان دونوں میں سے کسی ایک کی میزبانی کا خواہاں ہے جس کیلیے رابطے جاری ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیزسے سیریز کی پہلے بھی بات چیت چلی تھی مگر معاملات آگے نہ بڑھ سکے،ایک پی سی بی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں کسی بڑی ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے پْر امید ہیں۔
جبکہ دوسری جانب پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات کے باوجود انڈین کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار نہیں کریگا اورنہ ہی میگا ایونٹ کا بائیکاٹ کریگا اگر بھارت نے انکا رکیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تو اس میچ کے پوائنٹس تقسیم ہونے کے بجائے پاکستان کو دیئے جائینگے ، انکا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایک ٹورنامنٹ کی 20 فیصد آمدنی صرف پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک میچ سے حاصل ہو جاتی ہے،اگر انڈیا پاکستان سے میچ نہیں کھیلتا یا بائیکاٹ کرتا ہے توپاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے حصے کی آمدنی سے محروم ہو جائے گا۔
نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کو دوہراتے ہوئے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔ پاکستان ہر جگہ انڈیا سے کھیلنے کے لیے تیار ہے
کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، کو نسے ملک کی دو بڑی ٹیموں کو بلایا جارہا ہے ؟ جان کر عش عش کر اٹھیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز کی رجسٹریشن کا آغاز
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو چار الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی
-
پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنےکا فیصلہ
-
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور سٹوڈنٹس کےلیے بڑا اعلان
-
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
-
جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا















































