بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی فتح کی ’’کنجی ‘‘ کیا ہے؟ عظیم سپنر مشتاق احمد نے سب سے اہم مشورہ دیدیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کرکٹ کو بام عروج تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مشتاق احمد کو آسٹریلیا کے موجودہ دورے میں بھی قومی ٹیم سے بہت توقعات وابستہ ہیں اور انہوں نے مستقل مزاجی سے کارکردگی کو فتح کی کنجی قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں مشتاق محمد نے کہا کہ ہماری ٹیم مستقل مزاجی اور توجہ کے ساتھ کھیلے تو بڑی کامیابی حاصل کرسکتی ہے اور تاریخ کو دہرا سکتی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف جیت کیلئے پرامید سابق پاکستانی کپتان نے نوجوان بلے باز بابر اعظم کو پاکستان کا ٹرمپ کارڈ قرار دیا۔
انہوں نے کہا بابراعظم، آسٹریلیا میں ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے جبکہ مصباح، یونس اور اظہر علی سیریز میں پاکستان کو کامیابی دلانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے، یہ تینوں بلے باز آزمودہ ہیں اور انھیں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنا ہوگا۔
پاکستان کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک مشتاق محمد نے بیٹنگ میں مسلسل جدوجہد کرنے والے یونس خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب بلے باز کو آف اسٹمپ پر کھیلنے میں درپیش دشواری پر قابو پانا ہوگا جو ان کی ناکامی کی وجہ ہے کیونکہ تجربہ کارکھلاڑی کی حیثیت سے بڑی اننگز کھیلنا ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
آسٹریلیا کی وکٹوں پر ابتدائی تین دنوں میں باؤلرز کے کردار کو اہم گرداتنے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں آپ کو ایک ایسے باؤلر کی ضرورت ہوتی ہے جو گیند کو گھما سکے۔
مشتاق محمد کا کہنا تھا کہ مجھے یاسر شاہ کی باؤلنگ تکنیک پر چند تحفظات ہیں اور انگلینڈ کے دورے میں انتخاب عالم اور مشتاق احمد کو میں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا لیکن اس سب کے باوجود یہ حقیقت ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی ضرورت ہیں۔محمد عامر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘عامر نے مجھے مایوس کیا اور مجھے ان میں فاسٹ باؤلر کی پھرتی نظر نہیں آتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…