لاہور(آئی این پی)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب نے انتظامی محکموں، ڈویثرنوں اور اضلاع کو بجھوائی جانے والی سمندرپار مقیم افرادکی شکایات کے جلدازالے اور موثرفالواپ کیلئے6 افسران کو نامزد کردیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل اوپی سی سید جاوید اقبال بخاری نے اس ضمن میں بتایا کہ ڈائریکٹر ایڈمن اسدنعیم انتظامی محکموں ،ڈائریکٹر ریونیوعشرت اللہ نیازی ،گوجرانوالہ،سرگودھا،ملتان ڈویثرن اور بورڈآف ریونیو جبکہ ڈائریکٹر لیگل راجہ محمدزبیر عدالتی معاملات ،انٹی کریشن پنجاب،فارمانائٹس ہاؤسنگ سکیم،وفاقی محتسب، نیب،ایف آئی اے۔نادرااور دیگر وفاقی محکموں کو بجھوائی جانے والی شکایات کے معاملات دیکھیں گے۔اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹرریونیوواحدارجمند ضیاء لاہور ڈویثرن،کواپر یٹوز ڈپارٹمنٹ،ایل ڈی اے، پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن شبیر احمد ڈوگر بہاولپور اور ڈیرہ غازی خاں ڈویثرن جبکہ ریونیوافسر جہانزیب خاں، راولپنڈی ،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویثرن کو ریفر کی جانے والی شکایات کا فالواپ کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل او پی سی نے مزید بتایا کہ مذکورہ افسران کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ یقینی بنانے کیلئے انتظامی سیکر یڑیوں، ڈویثرنل کمشنرزاور ڈی سی اوز سے قریبی رابطے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔