جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

بھارت میں وزیراعظم کے بعد اب چائے والا وزیراعلیٰ بھی بن گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2016 |

چنئی (آئی این پی) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلی جیا للیتا کے انتقال کے بعد پارٹی کے سینیئر رہنما اوپنیرسیلوم وزیراعلی بن گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلی جیا للیتا کے انتقال کے بعد ریاست کے وزیرخزانہ اوپنیرسیلوم نے19 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھالیا ہے ۔تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے آپولو ہسپتال کی جانب سے جیا للیتا کی وفات کی خبر ملنے کے فورا بعد ان کی پارٹی کے ارکان نے اتفاق رائے سے اوپنیر سیلوم کو اپنا نیا وزیراعلی منتخب کیا۔

اوپنیرسیلوم جیاللیتا کے سب سے زیادہ وفادار ساتھی مانے جاتے ہیں اور ان کے بیمار پڑنے کے بعد سے ہی وہ ان کی جگہ سرکاری ذمہ داری نبھا رہے تھے۔خیال رہے کہ پہلی بار اوپنیرسیلوم نے 2001 اور 2002 کے دوران وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا جب قانونی وجوہات پر جیا للیتا اس عہدے کی ذمہ داری نہیں پوری سکتی تھیں اور دوسری بار15-2014 میں انہوں نے بطور وزیراعلی خدمات انجام دیں۔یاد رہے کہ اوپنیر سیلوم سیاست میں آنے سے پہلے چائے بیچاکرتے تھے جبکہ سیاست میں قدم رکھنے کے بعدانہوں نے اپنی چائے کی دکان اپنے بھائی کے حوالے کردی۔واضح رہے کہ تامل ناڈو کے نئے وزیراعلی اوپنیرسیلوم کاتعلق کاتھیور برادری سے ہے اور تامل ناڈو میں اس برادری کو بااثر تصور کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…