لاہو ر( این این آئی ) حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد لاہور اےئرپورٹ پر پر وازوں کے تکنیکی معائنہ کا طریقہ کار سخت کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل اےئرپورٹ کے مینجر محمد ریاض الدین نیچترال سے اسلام آبادجانے والے پی آئی اے کے طیارے کوپیش آنے والے حادثے کے بعد لاہور اےئرپورٹ پر پر وازوں کے تکنیکی معائنہ کے طریقہ کار کوسخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں جس میں کہاگیا کہ اےئرپور ٹ پر پر وازوں کی روانگی سے قبل تمام چیک اپس مکمل کیے جائیں اور تکنیکی معائنے کے بغیر کسی بھی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے ۔اےئرپورٹ منیجر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی کے 652بھی مکمل تکنیکی چیک اپ کرنے کی وجہ سے اڑھائی گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔