منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

سی ایس ایس کے نتائج منظر عام پر ۔۔ 97فیصد امیدوارکس مضمون میں فیل ہو گئے ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے

datetime 7  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مقابلے کے سب سے بڑے امتحان سی ایس ایس بارے انتہائی حیران کن خبر یہ ہےکہ رواں برس ہوے والے امتحان میں 97 فیصد طلبا فیل ہو گئے ہیں ۔ امتحان میں ناکامی تو ایک عام سی بات ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات میں بیٹھنے والوں کیلئے سب سے پہلی اہم ترین جو سمجھی جاتی ہے وہ انگریزی ہے تاہم 97فیصد افرا د انگیریزی میں ہی فیل ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2015ء کے نتائج جاری کر دیے ہیںجس میں 97 فیصد امیدوار امتحان میں فیل ہوگئے ہیں، صرف 3 فیصد امیدوار سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کر سکے، پہلی پانچ پوزیشن میں سندھ کا کوئی بھی امیدوار شامل نہیں ہے۔ امتحان میں ملک بھر سے 12176 افراد شریک ہوئے۔ صرف 379 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا جبکہ ان میں سے 11 امیدوار زبانی امتحان میں فیل ہوگئے۔ 368 امیدواروں نے مقابلے کا اعلیٰ ترین امتحان پاس کیا۔ کامیاب 238 امیدواروں کو مختلف وفاقی گروپس میں گریڈ 17کی ملازمت کی سفارش کی گئی ہے۔ سی ایس ایس کے امتحان میں 40 فیصد خواتین امیدوار کامیاب رہیں۔ ابتدائی 10 کامیاب امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ سندھ سے صرف 63 امیدوار سی ایس ایس کا امتحان پاس کرسکے۔ نتائج کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں سے صرف 21 امیدوار مقابلے کے اعلی ترین امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیہی سندھ کے 41 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…