سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) سچ ہی کہتے ہیں کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ بس لگن ، جذبہ اور عزم ہونا چاہیے جس کے ساتھ کو ئی بھی بڑے سے بڑا مقصد اس قدر آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی چار بہنوںنے عزم و ہمت کی نئی مثال قائم کر دی ۔ غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی ان چار بہنوں کو عزم وہمت کی روشن مثال کہا جائے تو بے جانا ہوگا۔ ان چاروں بہنوں نے انتہائی محدود وسائل کے ساتھ سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کی لیکن مقابلے کے امتحانات پاس کئے اور آج یہ چاروں محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
معروف اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سکھر شہر کی ایک کچی آبادی سے تعلق رکھنے والی بہنیں کشمالہ بھٹی، کومل بھٹی اور ماریہ بھٹی سندھ پولیس میں جبکہ شمائلہ بھٹی ریلوے پولیس میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان قابل اور باہمت لڑکیوں کے والد محمد انور بھٹی پلمبر کا کام کرتے ہیں جبکہ ان کی والدہ ساجدہ بی بی لیڈی ہیلتھ ورکر ہیں۔ دو کمروں پرمشتمل مکان میں پروش پانے والی ان ہونہار بیٹیوں کے والد محمد انور کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں لیکن بیٹیوں کی کامیابی نے ان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ ان کی چاروں بیٹیاں بھی پولیس سروس کو اپنا فخر قرار دیتی ہیں۔ وہ ناصرف دل و جان سے قوم کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہیں بلکہ ملازمت کی ذمہ داریوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے لئے بھی کوشاں ہیں۔
یکے بعد دیگرے پولیس محکمے کو جوائن کر نے والی یہ چار بہنیں ان لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں جو یہ سمجھتے ہیںکہ وطن عزیز پاکستان بس کرپشن اور کالے قانون کی سلطنت ہے ۔ یہ بھی ٹھیک کہ مملکت خداد اد میں طاقت اور رشوت کا دور دورہ ہے تاہم یہی وہ ملک ہے جہاں محنت کو اوڑھنابچھونا سمجھنے والے غریب مگر محنتی لوگ ایسے ایسے عہدوں پر جا پہنچے ہیں جہاں کے خواب ہر انسان دیکھا کرتا ہے ۔
پاکستان کے ایک چھوٹے سے علاقے کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی یہ چار بہنیں آج کس حال میں ہیں اور کیا کرتی ہیں ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
موسمی پرندے
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا دی
-
اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا حکم
-
کسٹم گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
-
شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا



















































