جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

شاہد آفریدی بنگلہ دیشی ٹیم کی ’’مضبوطی‘‘ کے گن گانے لگے

datetime 6  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی( آن لائن )قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی بنگلہ دیشی ٹیم کی مضبوطی کے گن گانے لگے جن کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش بھی اب دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور اب اسے ماضی کی طرح کمزور حریف سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے قومی آل راؤنڈر نے ڈھاکہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
انہوں نے کہا شکیب الحسن، مشرفی مرتضیٰ، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مستفیض الرحمن، تمیم اقبال اور دیگر کھلاڑیوں نے بنگالی کرکٹ کو عروج بخشا ہے۔ شاہد آفریدی کے مطابق ان کرکٹرز کی موجودگی میں دنیائے کرکٹ میں اب بنگلہ دیش پہلے کی طرح کمزور حریف نہیں رہا۔
واضح رہے کہ 2015میں بنگلہ دیش نے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ بھارت، پاکستان اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیموں کو ہوم گراؤنڈز پر شکست سے دوچار کیا۔ بنگلہ دیش ایشیا کپ فائنل میں بھی پہنچنے میں کامیاب ہوا جبکہ انگلینڈ کو تین روز میں ٹیسٹ میچ ہرایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے سخت محنت کر کے خود کو منوالیا ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…