جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

عظیم عالم دین انتقال کرگئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی) مبلغ اسلام مفتی اعظم بنگلہ دیش ،قائد اہلسنّت ،سر بر اہ جا معہ احمد یہ سنّیہ عالیہ ،خطیب جا معہ الفلاح چٹاگانگ،ممبربو رڈآف گو رنر اسلامک ریسر چ انسٹیٹیو ٹ بنگلادیش شیخ الحد یث علامہ محمد جلا ل الد ین القادری 80بر س کی عمرمیں ڈھاکہ بنگلا دیش میں انتقال کر گئے ۔جن کی نما ز جنا زہ بنگلہ دیش کے دو شہر و ں کے چا ر الگ الگ مقاما ت دارالحکو مت ڈھا کہ میں قو می عید گا ہ میدان اور جامع مسجد المکر م جبکہ چٹاگا نگ میں جامعہ فلا ح سے متصل میدا ن اور جا معہ احمد یہ سنّیہ عالیہ میں ادا کی گئی۔جس میں علما ء و مشا ئخ ، اسکالر ز ، حکو متی حکا م ، اعلی سر کا ری عہد یداران، سیا سی ، مذ ہبی رہنما و ں شا گر دو ں ، طلبا ء سمیت لاکھو ں مر ید و ں اور عقید ت مند وں نے شر کت ۔جبکہ تد فین جا معہ احمد یہ سنّیہ عالیہ کے احاطے چٹاگانگ میں ہزاروں سو گو ارں کی مو جو دگی میں کی گئی ۔ جبکہ دنیا بھر میںآپ کے ہز ارو ں شا گر د، مر ید اور عقید ت مند ہیں ۔

علامہ جلا ل الد ین القادری سلسلہ قادریہ کے عظیم بز رگ امام اہلسنّت حضر ت سید احمد شا ہ سر ی کو ٹی پنجا ب کے خلیفہ تھے ۔مر حو م علامہ نصر اللہ خان،مفتی وقار الد ین کے شا گر د تھے ۔بنگلہ دیش چٹاگانگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سب سے بڑے جلو س کی قیا دت کر تے تھے ۔مر حو م متعد د بنگا لی اور انگر یز ی زبا نو ں کی کتا بو ں کے مصنف تھے ۔اسلام کی تر ویج واشا عت کے سلسلے میں امر یکا ، کینیڈا،یو رپ،افر یقہ ،ایشیا ئی ممالک کے تبلیغی دورے کئے ۔ علامہ جلال قادری منفر د خطیب تھے جنہو ں نے بنگلہ دیش میں 50سال سے زائد عر صے تک بے شما ر اجتما عات سے خطا ب کئے ۔دنیا بھر میں اسلام کے امن پسند تصو ر کو اجا گر کر نے کیلئے گر اں قد ر عملی جد و جہد کی ۔ تمام مکا تب فکر میں قابل احتر ام شخصیت کا مقام رکھتے تھے۔ علامہ محمد جلا ل الد ین القادری نے بنگلہ دیش میں متعدد مساجد کی تعمیر اور مد ارس ،اسکو لزقائم کئے ۔دریں اثنا ادارہ تحقیقات امام احمد رضا انٹر نیشنل کرا چی کے تحت فاتحہ خوانی و اجتما عی دعا کے سلسلے میں تعز یتی اجلا س صد رِادارہ صاحبز داۂ سیدوجا ہت رسو ل قادری کی زیر صدارت منعقد ہو ا۔اجلا س میں ڈاکٹر پر وفیسر مجید اللہ قادری،پروفیسر دلاور خاں نو ری ،ڈاکٹر جلا ل الد ین نو ری ، پر وفیسر محمد احمد قادری ،ڈاکٹر محمد حسن امام نو ری ،ڈاکٹر ثاقب محمد خان ،محمد افضل حسین نقشبند ی ، قاضی نو رالاسلام شمس، محمد احمد صد یقی اشر فی، سید ریا ست رسو ل قادری ،حاجی عبد اللطیف قادری ،حاجی عبد الرزاق تابانی ویگر نے شر کت کی ۔اجلاس میں علامہ محمد جلا ل الد ین القادری کی مذ ہبی ، علمی ،تد ریسی سماجی خد ما ت کو خرا ج عقید ت پیش کیا گیا ۔مر حو م کی زندگی قرآن و سنت کی اتباع ،علوم دینیہ کی نشر و اشاعت میں گذ ری ۔ مرحوم باعمل ، اعلی اخلاق ،بے پناہ خوبیوں کے مالک اور گفتار و کردار میں سچائی کا نمونہ تھے۔ آپ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ء عرصہ دراز تک پورا نہ ہوسکے گا۔

انہو ں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعا لی بطفیل رسو ل اعلی ﷺ مر حو م کی بخشش و مغفر ت اور اپنے جو ار رحمت میں جگہ عطا فر مائے ، لو احقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فر ما ئے ۔ دریں اثنا قائد اہلسنّت بنگلہ دیش علامہ جلا ل الد ین القادری کے انتقال پر جماعت اہلسنّت پا کستا ن کے مر کز ی امیر پر وفیسر سید مظہر سعید شا ہ کا ظمی ،مر کزی سیکر یٹر ی جنر ل علا مہ سید ریا ض حسین شا ہ ، علا مہ سید شا ہ عبدالحق قادری، نظام مصطفی پارٹی کے قائدحاجی محمد حنیف طیب ،امام ربا نی فا ؤنڈ یشن انٹر نیشنل کے چیئر مین صاحبز ادہ محمد مسر ور احمد نقشبند ی ،ممتا ز روحانی شخصیت پیر سید آغا فضل الر حمن مجد دی،سنی اتحاد کو نسل کے سربر اہ صاحبزادہ حامد رضا،جمعیت علماء پاکستان کے مر کز ی سیکر یٹر ی جنر ل شاہ محمد اویس نو رانی صد یقی ،علامہ کو کب نو رانی اوکاڑوی،ڈاکٹر پیر سید محمد اشر ف اشر فی الجیلا نی ،دارالعلوم امجد یہ کے مہتمم صاحبز ادہ ریحان امجد علی نعمانی ،علامہ سید مظفر حسین شا ہ ،مفتی ابو بکر صد یق شا زلی، پر وفیسرالسید عبد الرزاق گیلانی نقشبندی،جماعت اہلسنّت سند ھ کے امیرپیر سید سر دار علی شا ہ جیلا نی ،علا مہ محمد اکر م سعید ی ،علا مہ سید حمز ہ علی قادری ،علا مہ نسیم احمد صد یقی ، قاضی نو رالاسلام شمس ، محمد احمد صد یقی اشر فی ،شیخ محمد خالد اشر فی ،قاری افضل حسین نقشبند ی،مصطفا ئی تحر یک پا کستا ن کے امیر میا ں فاروق مصطفائی ، محمد عابد ضیا ئی نے تعز یت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہاکہ مر حو م دینی ملی خد ما ت کو خراج عقید ت پیش کیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…