بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

معروف ترین پاکستانی فلموں کے ولن جو کہ حافظ قرآن بھی ہیں۔۔کس کے بیٹے ہیں ؟ حیران کن انکشاف

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ میں ایک عالم دین کا بیٹا اور خود قرآن کا حافظ ہوں اور جامعہ نعیمیہ میں طالبعلم رہا ہوں ، اب تو کوئی ہیرو کے کردار کے لئے پیشکش کرتا ہے تو مجھے خود بھی حیرت ہوتی ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اداکاری کا شوق مجھے اس وقت ہوا جب میں اوپن ائیر تھیٹر پہاڑی پر ڈرامہ دیکھنے کے لئے گیا وہاں ڈرامے میں ایک کردار نے مجھے اس قدر متاثر کیا کہ وہی سے میرے اندر اداکاری کا شوق پیدا ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے ولن کے طور پر ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں ، ہیرو آجاؤں تو لوگوں کو عجیب سا محسوس ہوتا ہے اور ویسے مجھے بھی ولن کے کردار ادا کر کے اس قدر عادت ہو چکی ہے کہ کوئی مجھے ہیرو کے کردار کے لئے پیشکش کرتا ہے تو مجھے خود بھی حیرت ہوتی ہے ۔شفقت چیمہ نے کہا کہ اپنے کیریئر میں 931فلموں میں چند ایک میں ہی کا کردار بھی ادا کیا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ وہ کردار بھی عوامی سطح پر مقبول ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے میں کبھی مایوس نہیں ہوا کیونکہ مایوسی انسان کو نا امیدی کی طرف لیجاتی ہے اور میں ہمیشہ اس حوالے سے پر امید رہا ہوں ۔ ‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…