جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

وزن کم کرنے کے خواہشمند عامر خان کی یہ خبر ضرور پڑھیں ۔۔ 97کلو سے کتنا وزن کم کرلیا اور کیسے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (آئی این پی)بالی وڈ اسٹار عامر خان اپنی فلموں کے کردار میں ڈوب جانے کے حوالے سے بہت شہرت رکھتے ہیں۔ رواں سال دسمبر میں ان کی فلم ‘ دنگل’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ دنگل کی کہانی پہلوان مہاویر سنگھ اور ان کی دو بیٹیوں سے متعلق ہے۔ مہاویر کے کردار کیلئے عامر پہلے اپنا وزن بڑھا کر 97 کلو گرام تک لے آئے اور پھر فلم کے کچھ حصوں کیلئے انہوں نے بہت کم مدت میں حیرت انگیز طور پر وزن کم کیا۔ اس ویڈیو میں عامر خود وزن بڑھانے اور پھر گھٹانے کا دلچسپ سفر شیئر کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پہچانے جانے والے عامر خان کی اہلیہ کرن راو کے فلیٹ پر ڈکیتی پڑ گئی، پچاس لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے گئے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق عامر خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کارٹر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں تاہم ان کی اہلیہ کرن راو کا ایک ذاتی فلیٹ باندرا میں بھی واقع ہے اور وہاں پر راو کے فلیٹ میں رکھے گئے زیورات لوٹ لیے گئے ہیں۔ زیورات کی مالیت پچاس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر عامر خان کی اہلیہ کے رشتے داروں نے تھانے میں درج کروادی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی کرن راو کو اپنی انگوٹھی اور ہیرے کے ہار کی عدم موجودگی کا اندازہ ہوا، تو انہوں نے فوری طور پر اپنے رشتے داروں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ڈکیتی گزشتہ ہفتے میں کسی دن کی گئی ہے لیکن میڈیا نے ابھی اس واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…