ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

کرکٹ ورلڈ کپ،قومی ٹیم کھیلے گی یا نہیں؟ خبر آگئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے،ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم بدستور89پوائنٹس کیساتھ 8ویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی سہ ملکی سیریز میں خراب کارکردگی کی بنا پرایک پوائنٹ میں کمی آئی ہے۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ابتدائی 20بلے بازوں میں صرف ایک پاکستانی موجود ہے جبکہ باؤلنگ رینکنگ میں بھی ابتدائی 20باؤلرز میں ایک پاکستانی باؤلر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو اختتام پزیر ہونے والی ٹرائنگولر سیریز میں ویسٹ انڈیز کی پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی، وہ فائنل میں بھی قدم نہیں رکھ پائی جس میں سری لنکا نے میزبان زمبابوے کو شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ اس سیریز کی بدولت ماضی کی کالی آندھی کے پاس سنہری موقع تھا کہ وہ رینکنگ میں پاکستان سے آٹھویں پوزیشن چھین کر ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا کیس مضبوط بناسکتی تھی، اگر کیریبیئن ٹیم اس سیریز میں ناقابل شکست رہتی تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 94 ہوجاتے، اس طرح وہ پورے پانچ پوائنٹس پاکستان سے آگے نکل جاتی مگر اب الٹا ایک پوائنٹ کی کٹوتی سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 87 ہوگئی

جبکہ پاکستان بدستور 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے، بنگلہ دیش نے 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔آسٹریلیا اس وقت ٹاپ پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ 4 سے 9 دسمبرکے دوران کینگروز اور کیویز میں تین میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، اس میں اگر نیوزی لینڈ نے کلین سوئپ کیا تو وہ دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی جبکہ یہی رزلٹ کینگروز کے حق میں برآمد ہونے پر کیویز کو چوتھے نمبر پر جانا پڑے گا۔

بیٹسمین رینکنگ کے ٹاپ 20 میں پاکستان کے واحد کھلاڑی بابر اعظم 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹاپ تین پوزیشنز پر بالترتیب ابراہم ڈی ویلیئرز، ویرات کوہلی اور ڈیوڈ وارنر موجود ہیں۔ٹاپ 20 بولرز میں بھی صرف ایک پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان 16 ویں نمبر پر ہیں تاہم فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ ٹیم سے دور ہیں۔ ٹاپ پوزیشن ٹرینٹ بولٹ نے سنبھال رکھی ہے۔ حالیہ ٹرائنگولر سیریز میں بہتر کارکردگی کی بدولت کیریبیئن کپتان جیسن ہولڈر کیریئر بولنگ میں کیریئر بیسٹ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…