ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم بارے سب سے بری خبر!!

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

دبئی( آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھین لی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموں میں پہلا نمبر بھارت کا ہے۔
انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم چوتھی پوزیشن پر آ گئی ہے اور پانچواں نمبر جنوبی افریقہ کا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھین لی ہے اور لنکن ٹائیگرز ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پانچویں، پاکستان کے یونس خان چھٹے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیرز ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، بھارت کے چتیشور پجارا نویں اور انگلینڈ کے الیسٹر کک دسویں نمبر پر ہیں۔
باؤلرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چوتھے، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ پانچویں، بھارت کے رویندرا جدیجہ چھٹے، پاکستان کے یاسر شاہ ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، آسٹریلیا ہی کے جوش ہیزل ووڈ نویں اور جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر دسویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…