اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جلد صحت یابی کیلئے راولپنڈی میں 7 بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کی جلد صحت یابی کیلئے راولپنڈی میں 7 بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔یہ صدقہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی دوست راجہ عبداللطیف اور چیئرمین یونین کونسل شاہ فیصل کالونی وقار ڈار کی جانب سے دیا گیا واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا لندن میں ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا ۔