پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ میں مسلمانوں کے بعد ایک اور قوم کی شامت آگئی ۔۔۔افسوسناک انکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔نئے سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکا میں غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعات ، اسکولوں اور دفاتر میں اور سڑکوں پر پیش آئے جس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں اور اسلام کے تعصب کا کھلے عام اظہار کرنا ہے۔ٹرمپ کے حامی امریکی شہریوں نے غیر ملکیوں سے اپنی نفرت کے اظہار کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو بھی استعمال کر نا شروع کر دیا ہے، جب کہ نیو یارک کی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہر میں اس سال کے دوران اب تک مسلمانوں کے خلاف نفرت پرمبنی جرائم میں 25فیصد تک جبکہ یہودیوں کے خلاف ایسے جرائم میں 111فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔کیلیفورنیا کے علاقے فری مونٹ کی مشن پیک
پر ہا ئیکنگ کیلئے گئی ایک خاتون کو نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ اس کی گا ڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے اور اس کا پرس بھی چھین لیا گیا۔ حال میں معروف امریکی تعلیمی ادارے ہارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں زیر تعلیم سکھ طالب علم کو ایسے ہی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ہرمان سنگھ نے بتایا کہ وہ کیمپس کے قریب ایک اسٹور میں خریداری کے دوران اپنی والدہ سے گفت گو کر رہا تھا کہ ایک مقامی شخص نے قریب آ کر اسے ہراساں کیا لیکن اسٹور میں موجود کسی شخص نے اسے نہیں روکا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…