اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک قومی ہیروہیں اورایک بڑے لیڈرکی حیثیت سے ابھرے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت سے
کوئی اورعہدہ نہیں لینگے کیونکہ جنرل راحیل شریف سرکاری عہدہ لے کرکسی پارٹی سے خود کونہیں جوڑناچاہیں گے ۔امجدشعیب نے کہاکہ جنرل راحیل شریف اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ مقررہ مدت پرہی ریٹائرہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی صورت آرمی چیف ریٹائرڈہونے کے بعد کوئی سرکاری عہدہ نہیں لیں گے ۔