کراچی:(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ کی پہلی پندرہ روزہ نیلامی کے دوران چوراسی ارب پچپن کروڑ روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت ہوئے۔ تین ماہ کی مدت کے لئے دس ارب چھ ماہ کے لئے چھتیس ارب جبکہ ایک سال کی مدت کے لئے ساڑھے سینتیس ارب روپے کے ٹی بلز فروخت ہوئے۔