پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اینٹی بائیوٹک کابے دریغ استعمال،خطرے کی گھنٹی بج گئی،2050ء تک کیا ہوگا؟ لرزہ خیز انکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا غلط استعمال بڑھتا جارہا ہے جس سے جراثیم نے ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لی ہے۔ اینٹی مائیکروبائیل ریزسٹنٹ انفیکشنز دنیا بھر میں 2050 تک 300 ملین افراد کی جان لے لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے اینٹی بائیوٹک ادویات کی آگہی کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا

۔شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف پیڈریاٹیشن ڈاکٹر اعجاز خان نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات سب سے زیادہ تجویز کی جاتی ہیں لیکن اکثروبیشتر غیر موزوں اینٹی بائیوٹک تجویز کر دی جاتی ہیں یا اس وقت تجویز کی جاتی ہیں جب ان کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس کے لیے غلط وقت اور غلط ڈوز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کو اینٹی مائیکروبائیل ڈرگس بھی کہا جاتا ہے جو انسانوں اور جانوروں میں بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے انفیکشنز کے خلاف لڑتی ہیں۔ون ہیلتھ ایکسپرٹ اور نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کاؤ نسل کے پروفیسر خالد نعیم خواجہ نے کہا کہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جانوروں کو بھی خوراک کے ساتھ اینٹی بائیوٹک عام طور پر دی جاتی ہے جس سے ان کی بیماریوں کو روکنے کے ساتھ ان سے حاصل ہونے والی خوراک میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔ انہی جانوروں کا گوشت کھانے سے بھی انسانی جسم کے جراثیم اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک ایسے دور (پوسٹ اینٹی بائیوٹک ایرا) کی جانب بڑھ رہی ہے جس میں ایسے عام انفیکشنز اور زخم جو سالہا سال سے اینٹی بائیوٹک سے ٹھیک ہوجاتے تھے اب ٹھیک نہیں ہو پارہے اور اس سے ہزاروں

افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 7 لاکھ افراد اینٹی مائیکروبائیل ریزسٹنٹ کی باعث ہلاک ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی وہ قسم ہے جو بیکٹیریا کو ختم اور اسکی نشونما کو روکتی ہے اور وائرس پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اینٹی بائیوٹک ریزسٹنٹ دراصل بیکٹیریا کی وہ صلاحیت ہے جس سے وہ بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتا ہے اور اس کے اثر کو زائل کر دیتا ہے جس سے اینٹی بائیوٹک بیکٹیریا اور انفیکشن کے خلاف موثر نہیں رہتی۔شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے سینئر مائکروبایو لوجسٹ ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ مزاحمت پیدا کر لینے کے بعد بیکٹیریا مذید طاقت ور ہو جاتا ہے وہ نہ صرف زندہ رہتا ہے اس میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ ایک سے دوسرے شخص میں منتقل بھی ہوتا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ انسانی صحت کے لئے بڑے خطرات میں سے ایک گرد انا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی مائیکروبائیل ریزسٹنٹ انفیکشنز کی مینیجمنٹ پر اب تک 100 ٹریلین لگائے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں اس کے استعمال میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 2050 تک جانوروں میں اس کا استعمال 70 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ ان ادویات کا بے دریغ اور غلط استعمال اس کے اثر کو زائل کر دیتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے غیر موزوں استعمال کو روکنا ہوگا بالخصوص بچوں کو روکنا ہوگا کیونکہ انہیں بہت زیادہ ادویات دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ضروری تجویز کء جانے والی اینٹی بائیوٹک کی شرح 88.9 فیصد ہے جب یہ دوا ناکام ہو جاتی ہے تو بیماری بڑھ جاتی ہے بار بار اسپتال جانا پڑتا ہے اور مہنگی اور ٹاکسک اینٹی بائیوٹک کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عام آپریشن جن کے لئے اینٹی بائیوٹک کی ضرورت پڑتی تھی اب دشوار ہو جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مزاحمت روکنے کے لئے ضروری ہے کہ مستند ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر اینٹی بائیوٹک نہ استعمال کی جائیں دواادھوری نہ چھوڑی جائے نسخہ مکمل کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…