پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

جیلوں میں نئے بھرتی ہونیوالے وارڈر کی ٹرینگ پاک فوج سے کرانے کا فیصلہ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے جیلوں میں نئے بھرتی ہونیوالے ہزاروں وارڈر کی ٹرینگ پاک فوج سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرینگ کا آغاز 15دسمبر سے ہو گا جو 3ماہ تک جاری رہے گی فوج سے ٹریننگ کا مقصد وارڈر کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ٹرینگ کیلئے ادائیگی ہوم ڈیپارٹمنٹ کرے گا

جبکہ لیڈی وارڈر کی ٹریننگ ملتان میں ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ہو گی آئی جی میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ جیلوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے وارڈرکی بہترین ٹریننگ سمیت تمام اقدامات کر رہے ہیں اور سکیورٹی کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات نے وارڈر کی بھرتیوں کا مرحلہ آخر مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ جیلوں میں مجموعی طور پر 5ہزار 378وارڈر بھرتی کئے جا رہے ہیں

جن میں فیصل آبد ریجن میں 1368وارڈر،راولپنڈی ریجن میں 706وارڈر ،لاہور ریجن میں 1323وارڈر ،ساہیوال ریجن میں 385وارڈر بھرتی کئے جارہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 96لیڈی وراڈر بھرتی کی جا رہی ہیں جن میں ملتان ریجن میں 40،راولپنڈی ریجن میں 4، لاہور ریجن میں 29اور فیصل آباد ریجن میں 17اور ساہیوال ریجن میں 6لیڈی وارڈر بھرتی کی جارہی ہیں ان تمام وارڈر کی ٹریننگ کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 15سے 20ہزار فی وارڈر کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی ان تمام وارڈر کو اسلحہ چلانے سمیت کسی بھی مشکل صورتحال میں نبرد آزما ہونے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…