چین (نیوز ڈیسک )آج کل کے نوجوانوں میں موبائل فون کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے اور خصوصاً وہ نوجوان جو راتوں کو دل کی باتیں کرتے ہیں ان میں تو اس کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے کہ صحت کیلئے خوفناک نتائج کا باعث بن رہا ہے۔ چین میں ایک ایسے ہی نوجوان نے رات کے وقت اپنے موبائل فون سے اپنی دوست کے ساتھ ٹیکسٹ میسج کا تبادلہ مسلسل کئی گھنٹے جاری رکھا اور اندھیرے میں مسلسل فون کی سکرین پر نظریں جمائے رکھنے سے اندھے پن کے قریب پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مسلسل فون کے استعمال سے اس 26 سالہ نوجوان کی آنکھ کا ریٹینا پھٹ گیا اور اگر اس کا فوری آپریشن نہ کیا جاتا تو یہ ہمیشہ کیلئے بینائی سے محروم ہوجاتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کی روشن سکرین کو گھنٹوں گھورتے رہنے سے آنکھوں پر بہت زیادہ دباﺅ پڑتا ہے اور آنکھ کا ریٹینا آکسیجن فراہم کرنے والی شریانوں سے علیحدہ ہوجاتا ہے جس سے انسان نابینا ہوسکتا ہے، یا آنکھ کے دیگر خطرناک مسائل کا شکار ہوسکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی مکمل چھٹی کافیصلہ
-
صرف ایک شخص کے لیے
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز اور کنٹریکٹ عہدوں سے متعلق پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ
-
یو اے ای ویزا ختم یا منسوخ ہونے پر پاکستانی کیا کریں؟ اہم ہدایات
-
موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختم
-
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اثر، حکومت نے پٹرول بچاؤ مہم کے تحت ملک میں 4 روزہ ورکنگ ویک اور سمارٹ پ...
-
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
-
اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
-
سرکاری جہاز کے ذاتی استعمال پر مریم نواز کو 2 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کا چالان جاری
-
شوہر کے ساتھ میکے جانے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی
-
موبائل فونز کے ٹیکسوں سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری
-
تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
-
8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک
-
خوشخبری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان



















































