اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

دشمن کی صفوں میں ہلچل۔۔ چینی بحری بیڑہ پاکستان پہنچ گیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )چینی بحری بیڑا پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گیا،بحری بیڑا چین اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لے گا۔ منگل کوچائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی بحریہ کے جہاز رانی کے چوبیسویں حفاظتی بیڑے میں شریک ھان تان نامی جنگی جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ? گیا ہے۔

چین کا بحری بیڑا چین اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لے گا۔کراچی میں چین کے قونصل خانے اور دفاعی اتاشی کے دفتر سے وابستہ اہلکاروں ، چینی صنعتی و کاروباری اداروں اور چینی نڑاد باشندوں سمیت پاکستانی بحریہ کے متعلقہ اہلکاروں نے بندرگاہ پر چینی بیڑے کا خیرمقدم کیا۔اطلاعات کے مطابق دو مراحل پر مشتمل مذکورہ مشترکہ فوجی مشق پندرہ سے اکیس تاریخ تک کراچی کے آس پاس سمندری

علاقے میں منعقد ہوگی۔ پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کی بحریہ کے فوجی اہلکار ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کا دورہ کریں گے، سمندری قزاقوں کی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں سمندری فوجی مشق کے دوران دونوں ملکوں کی بحریہ نشانہ بازی، رات کے وقت کشتی رانی، عملی جنگی مشق اور فضائی دفاع سمیت دیگر مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…