منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپ اور امریکہ ،نیٹو سربراہ نے خبردارکردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹینبرگ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ یا یورپ کیلئے تنہا آگے بڑھنا کوئی آپشن نہیں ہے ۔بریٹن آبزرور اخبار میں لکھے گئے مضمون میں جینز سٹولٹینبرگ نے کہا کہ مغرب نے بڑے سکیورٹی چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔جینز سٹولٹینبرگ نے بعض رکن ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر مالی حصے دینے کی ضروت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی بات کو تسلیم کیا۔ کیونکہ اس وقت امریکہ نیٹو کے تقریباً 70 فیصد اخراجات ادا کر رہا ہے

تاہم انھوں نے کہا کہ امریکی رہنما ہمیشہ یہ مانتے آئے ہیں کہ مستحکم اور محفوظ یورپ ان کے گہرے اور سٹریٹجک مفاد میں ہے۔ناروے کے سابق وزیر اعظم نے لکھا کہ آزادی، سکیورٹی اور کامیابی کو خاطر میں نہ لانا بہت آسان ہے۔ ان غیر یقینی حالات میں ہمیں مضبوط امریکی قیادت کی ضرورت ہے اور ہمیں ضرورت ہے کہ یورپ بھی برابر بوجھ اٹھائے۔ا

نہوں نے کہاکہ تنہا آگے بڑھنا نہ تو امریکہ اور نہ ہی یورپ کیلئے کوئی آپشن ہے۔ ہمیں اس وقت شدید سکیورٹی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ یہ یورپ اور امریکہ کے درمیان شراکت کی اہمیت پر سوال اٹھانے کا وقت نہیں ہے۔‘جینز سٹولٹینبرگ نے امریکہ پر ہونے والے نائن الیون کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نیٹو نے اپنے دفاع کی شق کا استعمال کیا جس کے لیے تمام رکن ممالک کا اس ملک کی مدد کے لیے پہنچنا ضروری ہے جس پر حملہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک علامت سے کہیں زیادہ ہے۔ نیٹو نے افغانستان میں آپریشن کی قیادت سنبھالی، سینکڑوں ہزاروں یورپی فوجی افغانستان میں اس کے بعد سے لڑے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…